• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، فضول خرچی سے پرہیز کریں، پیرپگاڑا

پیرجوگوٹھ (نامہ نگار) حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاڑا نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے سخت مشکلات دوچار ہیں یہ پتا نہ پڑ رہا کہ کون سا فصل کس ماہ میں ہوگا کب پیوند کریں، چھوٹا کاشتکار سخت تکلیف میں ہے، کاشتکاری کے ساتھ مویشی رکھیں جس میں برکت ہے، بارشوں کی کوئی خبر نہیں اللہ پاک بارشوں کو رحمت بنائیں اور زحمت سے اپنے حفظ و امان میں رکھیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار عیدالاضحیٰ کے موقع پر خانقاہ پیراں پگاڑان پر حرجماعت اور عقیدتمندوں کے اجتماع کو روحانی پیشوا کی حیثیت سے زیارت کا شرف بخشنے کے دوارن روحانی خطاب میں ہدایت و تلقین کرتے ہوئے کیا، پیرپگاڑا نے مزید کہا کہ اپنے گھروں کے باہر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں کیونکہ درخت لگانے سے موسمی اور ماحولیاتی تبدیلی میں بہتری آسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے حالات کے حساب سے فضول خرچوں سے پرہیز کریں۔

سندھ بھر سے سے مزید