سکھر(بیورورپورٹ )گھوٹکی کی عوام کے لئے اچھی خبر، وزارت ریلوے اور ریلوے سکھر ڈویثزن انتظامیہ نے عوام کا ایک اور مطالبہ پورا کردیا کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی آنے اور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا گھوٹکی میں اسٹاپ مقرر کردیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ سکھر کے مطابق عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلویز نے یکم جولائی 2023 سے گھوٹکی کے عوام کے مطالبے اور عوام کی سہولت کو مدد نظر رکھتے ہوئے شالیمار ایکسپریس کا اسٹاپ دے دیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے کراچی سے لاہور با راستہ فیصل آباد جانے والی 27 اپ اور 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کا خانپور ریلوے اسٹیشن پر اسٹاپ برقرار رکھا ہے واضع رہے کہ خانپور ریلوے اسٹیشن پر اس سے پہلے یکم جولائی سے شالیمار ایکسپریس کا اسٹاپ ختم کردیا گیا تھا۔یکم جولائی سے گھوٹکی اور خان پور کے عوام شالیمار ایکسپریس میں سفر کر سکیں گے۔ پاکستان ریلویز کی عوام سے اپیل ہے کہ ٹکٹ لے کر سفر کو یقینی بنائیں اور اپنا قومی اور اخلاقی فریضہ ادا کریں۔