• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر سپلائی اسکیم کے تالاب سے ایک سال گزرنے کے باوجود پانی کی فراہمی بند

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) چھور ٹاؤن کمیٹی کے گاؤں حویلی آریسر میں کروڑہا روپے کے اخراجات سے دو سال قبل تعمیر شدہ واٹر سپلائی اسکیم ناکارہ ہو کر رہ گئی گزشتہ بارشں کے دوران اس گاؤں سے چھور واہ تک بچھائی گئی پائپ لائین گزشتہ سال کی بارشں میں ایک طرف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی دوسری جانب پبلک ہیلتھ عمرکوٹ کے اہلکاروں نے پائپ لائنیں بارش کی آڑ میں نکال کر اپنے من مانے لوگوں میں فروخت کردیں ۔ ایک سال گزرنے کے باوجود اس واٹر سپلائی لائین میں پانی سپلائی نہیں کیا گیا ۔ جبکہ علاقے کے منتخب نمائندوں کی جانب سے پبلک ہیلتھ افسران کو بار بار عوامی شکایات کا کہا گیا کہ یہ نئیں پائپ لائین تعمیر کرکے اس گاؤں کو پانی سپلائی کیا جائے مگر بار بار عوامی شکایتوں کے پبلک ہیلتھ عمرکوٹ والوں نے ایک سال گزرنے کے باوجود ٹھیک نہیں کروایا۔ اس اہم واٹر سپلائی پائپ لائین جو کروڑہا روپے سے بنائی گئی وہ ناکام ہوکر کے رہ گئی ہے ایک قطرہ بھی پانی کا سپلائی نہیں ہو رہا ہے لوگ پینے کے پانی کا ٹینکر 3000 روپے دے کر لیتے ہیں یا تھوڑے پانی کے لئے تین تین کلومیٹر دور پانی بھرنے جاتے ہیں علاقے کے لوگ حیران پریشان ہیں انہوں نے حکومت سندھ چیف ایگزیکٹو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ؎وزیراعلی سندھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شدید گرمی میں لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے میں اور اس لائین کو درست کرکے لگانے میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی کوتاہی کا نوٹس لیکر اس کروڑہا روپے کی بنی ہوئی پائپ لائن کو دوبارہ بنایا جائے اور لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی کیا جائے ۔

سندھ بھر سے سے مزید