• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پڈعیدن: مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر گاڑیوں کا چالان، 49 لاکھ روپے جرمانہ

پڈعیدن (نا مہ نگار)عیدالاضحی کے موقع پر مختلف شہروں سے گھروں اور عید کی چھٹیاں اپنے پیاروں کے ساتھ منا کر واپس جانے والے مسافروں سے زائد کرایا لینے والی گاڑیوں کے چالان،جرمانے ،49لاکھ روپے سے زائد جرمانہ وصول ۔موٹر وے پولیس کی جانب سے 49 لاکھ روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کرائے گئے،سندھ میں نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو 27 لاکھ سے زاید لیا گیا کرایہ واپس کروایا گیا۔پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو زاید سواریاں اٹھانے کی مد میں 46 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ آئی جی سلطان علی خواجہ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر مسافروں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئےموٹروے پولیس کی کاروائیاں،49 لاکھ روپے سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوایا گیا۔ آئی جی سلطان علی خواجہ کی ہدایات پرموٹرویز اور ہائی ویز پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی گئیں۔

سندھ بھر سے سے مزید