• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: عید کے دن بھی شہری غیر محفوظ، رہزنی کی وارداتیں، پولیس مقابلے

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آبادمیں عید کے دن بھی شہری محفوظ نہ رہے،رہزنی کی وارداتیں، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، متعدد وارداتوں میں شہری موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون سے محروم،متاثر شہری کا احتجاج قومی شاہراہ دہرنا دیکر بلاک تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کے دن بھی شہری محفوظ نہ رہے ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹا جاتا رہا جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں شہری ظہیر احمد لہر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں پولیس نے ساجد عرف ڈیول ولد حج چانڈیو سکنہ شکارپور کو موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکوعبداللہ چانڈیو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے ایس ایس پی سلیم شاہ کے مطابق ہلا ک و زخمی ڈاکو کے قبضے سے دو بنا لائسنس کے پستولز برآمد ہوئے ہیں زخمی ڈاکو بھی بعد ازاں تشویشناک حالت میں لاڑکانہ لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا،واقع کا مقدمہ آباد تھانے پر درج کیا گیا ہے،جبکہ صدر تھانہ کی حدود بائی پاس پل کے قریب مسلح افراد شہباز دہرپالی سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،مولاداد تھانے کی حدود میں نؤں واہ کے قریب مسلح افراد انسپکٹر اسرار کھوسو سے 60نقدی چھین کر لے گئے علاوہ ازیں سول لائین تھانہ کی حدود کریم آباد محلہ سے حاکم راہوجو کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جس کے خلاف متاثرنے اہل محلہ کے ہمراہ جمالی واہ نہر کے قریب قومی شاہراہ پر دہرنا دیکر سخت احتجاج کیا دہرنے کی وجہ سے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمد کا مطالبہ کیا۔

سندھ بھر سے سے مزید