جیکب آباد(نامہ نگار) تحصیل گڑھی خیرو کی یونین کونسل شیر خان کے بارش متاثرین نے امداد نہ ملنے کے خلاف احتجاجی جلوس نکال کر ڈی سی ہاؤس کے مرکزی گیٹ کے سامنے دہرنا دیکر روڈ بلاک کر دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعریبازی کی، سومر جمالی، امتیاز شاہانی،عابد علی اور دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ مالی امداد کے لئے ہمارے نام لکھے گئے ہیں لیکن تاحال این جی اوز کی جانب سے مدد نہیں کی گئی ہماری امداد ہڑپ کی گئی ہے اسکا نوٹس لیا جائے راشن اور دیگر امداد من پسندلوگوں کو دی جا رہی ہے ہمیں نظرانداز کیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے انصاف کیا جائے۔