• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کی 2 صوبوں میں نفرت پھیلانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، مرکزی مسلم لیگ

لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ نوشکی میں بی ایل کے دہشتگردوں کے ہاتھوں 11 افراد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، عید الفطر کے پر مسرت موقع پر یہ خبر کسی المناک سانحے سے کم نہیں۔ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان نفرت پھیلانا بیرونی دشمنوں کی دیرینہ خواہش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان کا مسئلہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، معصوم مزدوروں کے قاتلوں کو جلد سے جلد نشان عبرت بنانا چاہیے۔ خالد مسعود سندھو کا مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں مزید کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے۔ بلوچستان اور باقی ملک اب دہشت گردی کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے اس ملک کو پاک کردیا جائے ۔
لاہور سے مزید