• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے عراق سے آنیوالی فلائٹس کو اپنی فضائی حدود کے استعمال سے روکدیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ایران نے عراق سے آنے والی تمام ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹم کے مطابق عراق سے ایران آنے والی تمام کمرشل پروازوں کے آپریشن پر تاحکم ثانی پابندی ہے۔

بغداد فلائٹ انفارمیشن ریجن سے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن آنے والی تمام پروازوں کے آپریشن پر پابندی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے بغداد سے آنے والی تمام ایئر لائنز کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے، یہ فیصلہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغانستان اور ایران سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید