افغانستان نے اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کی حمایت کردی۔
کابل سے جاری بیان میں افغان وزارت خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی جائز اور دفاعی عمل ہے۔
افغان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی تھا۔
افغان حکومت نے یہ بھی کہا کہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ سفارتی قانون کے بھی خلاف تھا، دنیا کشیدگی بڑھنے سے روکنے کے لیے صیہونی ریاست کے جرائم کو روکے۔
دوسری طرف یمن نے بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کو جائز اور قانونی قرار دیے ہیں۔
یمنی دفتر خارجہ نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کےتحت ایران کا جواب قانونی اور جائز ہے۔