وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی نظام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مرہون منت ہے۔
کوئٹہ سے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنادیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمانی نظام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مرہون منت ہے۔ بھٹو پاکستان کے واحد لیڈر تھے جن پر پوری امت مسلمہ کو آج بھی فخر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، جو ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا ضامن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ عوامی خدمت کو اپنائے۔