• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پشتونخوا میں ا بھی تک درسی کتب کی فراہمی نہیں ہوئی ، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ ( پ ر) محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع میں درسی کتب کی فراہمی کے بیانات حقائق کے برخلاف ہے ، جنوبی پشتونخوا کے مختلف اضلاع میں اب بھی تعلیمی اداروں کو درسی کتب کی فراہمی نہیں ہوئی ، سکولوں میں طلباء جاتے ہیں لیکن انہیں کہا جاتا ہے کہ کتابیں نہیں پہنچی عید کے بعد سے کلاسز شروع ہونگی ۔ کوئٹہ سمیت لورالائی ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، زیارت، ہرنائی ، دکی ، سبی ، ژوب ، شیرانی ، موسیٰ خیل ، قلعہ سیف اللہ کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر درسی کتب کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ درسی کتب کی عدم فراہمی سے نہ صرف طلباء کا قیمتی تعلیمی وقت ضائع ہورہا ہے بلکہ اساتذہ کا سلیبس بھی متاثر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن جنوبی پشتونخوا زون کے زونل آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے اخباری بیانات شائع کیئے گئے کہ صوبے بھر میں تعلیمی سلسلے کا آغاز اور درسی کتب کی فراہمی کردی گئی ہے۔ اکثریت اضلاع کو درسی کتب کی فراہمی شاید کی گئی ہوگی مگر ان اضلاع میں تمام سکولوں کو درسی کتب تاحال فراہم نہیں کیئے گئے اگر چہ ان میں متعلقہ محکمہ تعلیم کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل گرفت ہے ۔
کوئٹہ سے مزید