ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے عائشہ بی بی کا مہنگا موبائل فون چوری کرلیا ،سمیجہ آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد اشفاق سے موبائل و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ،شاہ رکن عالم کے علاقہ سے عثمان ،گلگشت سے منیر کی موٹر سائکلیں چوری ہوگئیں جب کہ جلیل آباد کے علاقہ سے بسما کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔