• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ میرے چھوٹے بیٹے کو میرے ساتھ گاتا دیکھنا چاہتے ہیں: عارف لوہار

گلوکار عارف لوہار ــــ فائل فوٹو
گلوکار عارف لوہار ــــ فائل فوٹو

معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کا کہنا ہے کہ اب لوگ میرے ساتھ میرے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو اسٹیج پر میرے ساتھ پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

عارف لوہار نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اب لوگ مجھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ اسٹیج پر بچوں ساتھ لاؤں خاص طور پر سب سے چھوٹے بیٹے عالم لوہار کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب، عارف لوہار کے مشہور بیٹے عالم لوہار نے والد کے ساتھ اسٹیج پر گانا گانے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پاپا نے کبھی ہمیں اپنے ساتھ گانے کے لیے نہیں کہا بلکہ ہمیں صرف ان کے ساتھ کنسرٹس میں جانے کا شوق تھا کیونکہ ہم خود موسیقی کی طرف مائل تھے اور اسی لیے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ جاتے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال عارف لوہار کا گانا ’آ تینوں موج کارواں‘ بہت وائرل ہوا اور ایک سپر ہٹ گانا بن گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید