• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی: گرجا گھر میں چاقو حملہ، پادری سمیت 4 افراد زخمی، ملزم گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گرجا گھر میں بشپ پر چاقو حملہ کیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے دعائیہ خطاب کے دوران بشپ پر حملہ کیا، جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھر میں چاقو حملے سے 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں 2 روز پہلے بھی شاپنگ مال میں چاقو حملے سے 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق گرجا گھر میں بشپ ایمانوئل پر حملہ تقریب کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بشپ ایمانوئل نےگزشتہ ماہ غزہ کا دورہ بھی کیا تھا، دورے کے بعد بشپ ایمانوئل نے غزہ کے بچوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید