• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی میں غیرت کے نام پر قتل، لاش پینافلیکس میں لپٹی ملی، 2 افراد نے خودکشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی نمبر پانچ بلوچ پاڑہ میں پینا فلیکس میں لپٹی ہوئی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 40 سال کے صادق پٹھان ولد ہاشم علی کے نام سے کی گئی ،ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن نے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کو غیرت کےنام پر قتل کیا،پولیس نے موجودہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین ملزمان حسین شاہ ولد حیدر شاہ، سید پیر زمان ولد سید محمود شاہ اور نعیم ولد شاہ میر شاہ کو گرفتار کرلیا ،پولیس کی جانب سے لواحقین کے بیانات قلم بند کرلئے گئے ہیں ، ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، اورنگی ٹائون سیکٹر سی 14 میں گھر سے 45 سالہ محمد زاہد ولد نعیم کی پھندا لگی لاش ملی جسے اہلخانہ ایمبولنس کی مددسے عباسی شہید اسپتال لیکر آئے،پولیس کے مطابق ورثاء نے بتایا ہے کہ وہ بے روز گار اور نشے کی لت سے پریشان تھا ، دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کی ہے،پورٹ قاسم ہوٹل کے عقب سے ملنے والی گلا کٹی لاش پولیس نے اسپتال منتقل کی جہاں شناخت 25 سال کے زکریا ولد فیض الدین کے نام سے کی گئی،ایس ایچ او ولایت علی شاہ کے مطابق متوفی لیبر اسکوائر کا رہائشی ا ذہنی توازن درست نہیں تھا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ وہاں آیا تھا جب اس نے چاقو سے اپنا گلا کاٹا ،اس دوران قریب سے گزرنے والی بجلی کی تار کو اس نے پکڑا تو اسے کرنٹ بھی لگا جس کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی،صدر قادری مسجد کے قریب کچرا کنڈی سے 60 سال کے نامعلوم شخص کی لاش ملی ، شناخت اور موت کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے، ملیر جناح اسکوائر کے قریب سے 45 سال کے شخص کی لاش ملی شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی،پولیس نے دونوں لاشیں سردخانے منتقل کر دیں، علاوہ ازیں لانڈھی معین آباد کچی آبادی میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے10 سال کا شعیب ولد محمد خان جاں بحق ہوگیا، منگھو پیر روڈ بڑا بورڈ نزد نورانی مسجد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا،فوری شناخت نہیں ہوسکی، عمر 35 سال کے قریب بتائی جاتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید