• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 40 سے زائد کھیل کے میدانوں پر مختلف اداروں اور افراد کا قبضہ ہے جنہیں ختم کراکر شہریوں کے لئے کھولا جائے گا‘ صرف فیڈرل بی ایریا میں کے ایم سی کے 47 گراؤنڈز ہیں مگر ان سے کوئی آمدنی نہیں ہورہی‘ کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو کے ایم سی کے اثاثوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اسے پورا کریں گے، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے سوئمنگ پول کو شہریوں کے لئے کھول دیا ہے‘یہ بات انہوں نے منگل کے روز کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ کے تفصیلی دورے کے بعد منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، میئر نے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں تعمیر کئے گئے فٹ بال اسٹیڈیم، ٹینس کورٹ، باؤلنگ ایلے اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 40 ایکڑ رقبے پر قائم کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو شہریوں کے لئے مزید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور سات یوم کے اندر شہر میں کے ایم سی کے تمام اسپورٹس گراؤنڈز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کو سات یوم کے اندر شہریوں کے لئے کھول دیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید