• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت کا معاملہ ایک ہفتے میں حل کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی کو ایک ہفتے میں معاملہ حل کرنے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر حلیم عادل شیخ وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کب جلسہ کرنا چاہتے ہیں،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 28 اپریل کو کراچی میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جارہی، ہم نے متعلقہ ڈی سی اور انتظامیہ کوبھی درخواستیں دی ہیں،سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم معاملات کو دیکھ رہے ہیں اجازت کے حوالے سے باہمی رابطے جاری ہیں، عدالت نے ہدایت کی اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید