• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، پسند کی شادی پر اغوا کا مقدمہ، ایس ایس پی شکارپور کو نوٹس جاری، جوڑے کو گرفتاری سے روک دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے پر اغواء کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست پر ایس ایس پی شکارپور کو نوٹس جاری کر دیئے،پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدالت پہنچ گیا، درخواست گزار نے نکاح نامہ عدالت میں جمع کروایا،درخواست گزار معشوق بروہی نے کہا کہ ہم نے پسند کی شادی کی ہے لیکن مجھ پر اغواء کا مقدمہ کیا گیا، مسماۃ ثمرین نے کہا کہ پولیس ہمیں ہراساں کر رہی ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید