• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ، شہر میں کئی مقامات پر دھرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف وزیر اعلی ہاؤس سندھ کے گھیراؤ اور شہر کے مختلف مقامات پر دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے.

 ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کی تبدیلی کو مسترد کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کرکے کراچی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق منگل کی شب پاکستان ہاؤس میں ایم کیو ایم کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے بھی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی قابل قبول نہیں۔

اہم خبریں سے مزید