• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF اجلاس، اکنامک گروتھ کئی دہائیوں تک کافی کم ہوگی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) آئی ایم ایف کے اجلاس میں ورلڈ اکنامک آؤٹ لک پیش کر دیا گیا اس موضوع پر جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے تجزیہ کار اور اینکر پرسن شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ اکنامک گروتھ ہے دنیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد پر پروجیکٹ کی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ گروتھ کئی دہائیوں میں کافی کم ہوگی یعنی سب سے کم ہوگی .

 دوسرا بڑا چیلنج افراط زر کا ہے اس سال جو انفلیشن ریکارڈ کی گئی تھی وہ چھ اعشاریہ آٹھ فیصد تھی اس میں آگے جا کر کچھ حد تک کمی نظر آرہی ہے لیکن یہ دنیا کے لیے ابھی بھی سب سے بڑا چیلنج ہوگا کہ کیسے قابو پانا ہے۔ 

آئی ایم ایف کی کے اجلاس مین ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2024-25 کو پرزنٹ کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ دنیا میں جو گروتھ ہے وہ کافی لکچدار گروتھ دکھائی ہے اور جی ڈی پی گروتھ اس سال تین اعشاریہ دو فیصد رہا ہے لیکن آگے جا کر بہتری کچھ حد تک نظر آرہی ہے خاص طور پر ایڈوانس اکنامی میں اور جو ایمرجنگ اکنامی ہے ان کے لیے ابھی بھی کنسرنز موجود ہیں چونکہ جو ان کی گروتھ ہے اس میں جو پروجیکشن کی گئی ہے اس میں کمی آرہی ہے مثال کے طور پر اس سال چار اعشاریہ تین ہے تو وہ تنزلی کی طرف جائے گی چار اعشاریہ دو پر لیکن چیلنج اس وقت یہ ہے کہ جو اکنامک گروتھ ہے دنیا میں تین اعشاریہ ایک فیصد پر پروجیکٹ کی جارہی ہے جس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ گروتھ نے کئی دہائیوں میں کافی کم ہوگی یعنی سب سے کم ہوگی ۔

اہم خبریں سے مزید