• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل ابھی بھی غزہ کی امداد پر غیر قانونی پابندیاں عائد کر رہا ہے، اقوام متحدہ

کراچی(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل اور دیگر کے دعوؤں کے باوجود کہ رکاوٹیں کم ہو گئی ہیں، اسرائیل غزہ کے لیے انسانی امداد پر اب بھی غیر قانونی پابندیاں عائد کر رہا ہے، جبکہ روزانہ 70 بچے زخمی ہورہے ہیں جنہیں فوری طبی انخلاء کی ضرورت ہے تاہم اس پر عمل نہیں ہورہا۔اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی ترجمان، روینہ شامداسانی نے جنیوا میں ایک پریس بریفنگ میں بلا روک ٹوک رسائی کے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئےکہا کہ اسرائیل انسانی امداد کے داخلے اور تقسیم پر غیر قانونی پابندیاں لگا رہا ہے، اور شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر تباہ کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید