• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی PTI سے ملاقات کے دوران آڈیو ویڈیو ریکارڈ کی گئی‘ شیرافضل کا دعویٰ

راولپنڈی (ایجنسیاں)تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کے دوران ہماری آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ کی گئی ۔ منگل کو راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بلب کی آڑ میں کیمرا لگایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ میز کے اوپر انہوں نے نیا بلب لگایا جس سے آڈیو ریکارڈنگ کی گئی‘بانی سے ملاقات کے دوران درمیان میں ایک شیشہ نصب تھا۔
اہم خبریں سے مزید