• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس، انکوائری کمیشن کی رپورٹ نہیں ملی، اٹارنی جنرل آفس

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اٹارنی جنرل آفس کو2017میںʼʼ راولپنڈی ،اسلام آباد کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹر چینج پردھرنا دلوانے کی ذمہ داری کے تعین کے حوالے سے قائم تین رکنی انکوائری کمیشن کی مرتب کردہ رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ، اس حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر منگل کے روز اٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے بیان کیا ہے کہ ا نہیں تا حال انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،ذرائع کا کہنا تھا کہ رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کو بھجوانے سے قبل وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی ،جس کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمہ میں پیش کرنے کیلئے اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا جائے گا، انکوائری کمیشن کی رپورٹ موصول ہونے کی باقاعدہ تصدیق یا تردیدکیلئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے ان کے ٹیلی فون پر متعدد بار رابطہ کیا گیا ،تاہم انہوں نے نہ تو کال اٹینڈ کی اور نہ ہی ٹیکسٹ میسج کا جواب دیا۔
اہم خبریں سے مزید