اسلام آباد ( صالح ظافر) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جس کا شیڈول باہمی صلاح مشورے سے دونوں ممالک مل کرکر رہے ہیں ۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مجوزہ دورے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان مکہ مکرمہ میں حالیہ ملاقات مفاہمت کو آگے بڑھا نا ہے ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی ولی عہد کی ملاقات میں باہمی مفادات اور پالیسیوں کو فروغ اور استحکام دینے پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ اس حوالے سے سعود ی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرکے وطن واپس چلے گئے ہیں ۔ باخبر ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ سعودی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان آئے ۔ جہاں انہوں نے پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے مفید مذاکرات کئے اور منگل کی شام سعودی عرب واپس چلے گئے۔