• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جین راہب بننے کیلئے گجراتی تاجر اور اہلیہ نے 2 سو کروڑ عطیہ کر دئیے

کراچی (نیوز ڈیسک) جین راہب بننے کیلئے گجراتی تاجر اور اہلیہ نے 2سو کروڑ عطیہ کردئیے، مادی زندگی کو علامتی الوداع میں جوڑے نے موبائل سے لے کر ایئر کنڈیشنر تک سب عطیہ کردئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق روحانی وابستگی سے گہرے اظہار میں گجراتی تاجر اور اس کی اہلیہ نے اپنی پوری دولت، جس کا تخمینہ بھارت کے 200 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، جین راہب بننے کے لیے عطیہ کر دی۔

 بھارت کے علاقے ہمت نگر کے رہائشی جوڑے نے فروری میں اپنے سامان کا ایک رسمی عطیہ کرنے کے بعد رہبانیت کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کیا۔ نفس کشی کی جانب جوڑے کا سفر چار کلومیٹر کے جلوس سے شروع ہوا، جو ان کی مادی زندگی کو علامتی الوداع تھا، جس کے دوران انہوں نے موبائل فون سے لے کر ایئر کنڈیشنر تک سب کچھ عطیہ کردیا۔

 راہب بننے کی تیاری میں دنیاوی املاک کو ترک کرنے کے اس عمل کو جین مت میں ʼ’دکشا‘ کہا جاتا ہے ۔ ترک دنیا کی زندگی اپنانے کا فیصلہ ان کے بچوں 19 سالہ بیٹی اور 16 سالہ بیٹے سے متاثر ہو کر کیا گیا ہے جنہوں نے پہلے 2023 میں جین راہبوں کا راستہ چنا تھا۔

اہم خبریں سے مزید