• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی

اسلام آباد(طاہر خلیل) انتخابات سے متعلق گیلپ پاکستان ڈیجیٹل تجزیاتی ٹیم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اب تک جاری کردہ الیکشن 2024 کے اعداد و شماررپورٹ جاری کر دی ۔ مسلم لیگ ن نے 2024 کے، عام انتخابات میں تقریباً 14 ملین ووٹ حاصل کیے جو کہ قومی ووٹوں کا 23.6 فیصد بنتے ہیں، یہ پاکستان تحریک انصاف (PTI-IND) کے اجتماعی آزاد امیدواروں کے بعد دوسری مقبول ترین سیاسی جماعت بن گئی۔2024 میں تمام صوبوں میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سب سے زیادہ 12.4 ملین ووٹ حاصل کیے، جو ملک بھر میں اس کے کل ووٹوں کا 88.6 فیصد بنتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں اس نے 0.77 ملین ووٹ حاصل کیے، جو کہ 5.5 فیصد بنتے ہیں، اس کے بعد سندھ میں اسے 0.34 ملین ووٹ ملے، جو کہ 2.4 فیصد بنتے ہیں۔بلوچستان میں 0.31 ملین اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (ICT) میں 0.18 ملین ووٹ ملے، جو مسلم لیگ ن کے کل ووٹوں کا بالترتیب 2.2 فیصد اور 1.3 فیصد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید