پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پروڈیوسر وجاہت رؤف کی اہلیہ شازیہ وجاہت کی سالگرہ کی تقریب سے اقراء عزیز کے ہمراہ کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دونوں میاں بیوی سفید رنگ کے ملبوسات میں خوشگوار انداز میں کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں۔
یاسر حسین کی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ اقراء عزیز حاملہ ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل یاسر حسین نےاپنے انٹرویو کے دوران دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا تھا کہ’انشااللّٰہ، دوسرے بچے کی پیدائش بہت جلد ہوگی‘۔
واضح رہے کہ یاسر حسین اور اقراء عزیز نے دسمبر 2018ء میں شادی کی تھی اور اس جوڑی کے ہاں جولائی2021ء میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔