• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، ٹوئٹر پر 17سیاسی ٹرینڈز حساس قرار

دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ہوا ہے، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سوشل میڈیا پر 3 ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار کرلی۔

رپورٹ  میں ٹوئٹر پر چلنے والے17سیاسی ٹرینڈ حساس قرار دیے گئے، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بےجا تنقید کی گئی، قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید