• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہورہا ہے، یونیسیف

جنیوا نیوز ڈیسک)بچوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی تنظیم یونیسف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں ہر 10منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یا زخمی ہورہا ہے۔حال ہی میں غزہ کا دورہ کرکے واپس آنے والی یونیسف کی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ٹیس انگرام نے جنیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ بچوں پر بری طرح اثر انداز ہورہی ہے۔ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ 7اکتوبر 2023سے اب تک غزہ میں 12ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر روز تقریباً 70بچے زخمی ہو رہے ہیں، غزہ سے مریضوں کے انخلا کو بڑھانے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ٹیس انگرام کا کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کے چہرے مسلسل جنگ کی خوفناک تصویر کی عکاسی کر رہے ہیں، غزہ کے بچوں کو معذوری اور موت سے بچانے کا واحد راستہ پائیدار جنگ بندی ہے۔خیال رہے کہ 7اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں 33ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور شہدا میں 14 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ زخمی بچوں کی تعداد 12ہزار سے زائد ہے۔

یورپ سے سے مزید