• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں پی پی کے رہنما اخوند زادہ چٹان کی گاڑی پر حملہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پیپلز پارٹی رہنما سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم حملہ ،گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے چٹان محفوظ رہے، علاقہ ماموند میں بم سڑک کنارے نصب تھا،گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے چٹان محفوظ رہے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) باجوڑ بخت منیر نے تحصیل ماموند میں پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملے کی تصدیق کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما پر حملہ اس وقت کیا گیا جب کہ وہ جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی بم پروف ہونے کی وجہ سے اخونزادہ چٹان محفوظ رہے۔
اہم خبریں سے مزید