کراچی(پی پی آئی ) وزارت صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ ملک کے 8شہروں سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک بھر کے 8شہروں کے 12سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون، وائی بی اے تھری کلسٹر پایا گیا۔دوسری جانب قومی انسداد پولیو مہم کے دوران ملک میں ویکسین سے انکار کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 63 ہزار 496 والدین ویکسی نیشن سے انکاری تھے۔ ویکسی نیشن سے انکار کرنیوالے بیشتر والدین کا تعلق سندھ سے ہے۔