پاکستان سمیت کئی ممالک نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر ردعمل دیا ہے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران اسرائیل کشیدگی میں اضافے کے ہر اقدام کی مخالفت کرتا ہے۔
دوسری جانب مصر نے ایران اور اسرائیل کےدرمیان مسلسل کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑھتے ہوئے تنازعات اور عدم استحکام کے نتائج ہونگے۔
علاوہ ازیں فرانس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو عالمی قوانین کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ادھر اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔