• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی بڑی تعداد ٹیکس دینے کی حامی


پاکستانیوں کی اکثریت نے ٹیکس چوری کو غلط قرار دیا جبکہ 84 فیصد نے ٹیکس دینے کی حمایت کی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، جس میں ٹیکس دینے یا نہ دینے اور اس کی چوری سے متعلق سوال پوچھے۔

سروے نتائج کے مطابق 84 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے حامی ہیں اور انہوں نے ٹیکس چوری کو غلط بلکہ ملکی معیشت کےلیے بہت ہی زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے ٹیکس چوری کی حمایت کی اور اس طرح کے عمل کو درست قرار دیا۔

گیلپ سروے میں 2 فیصد پاکستانیوں نے موقع ملنے کے باوجود ٹیکس نہ دینے پر درمیانہ موقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو ٹیکس دینے کی کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی۔

قومی خبریں سے مزید