• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت کے خلاف سنی تحریک کا یوم یکجہتی فلسطین

لاہور(خصوصی رپورٹر) سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی کی اپیل پراسرائیلی جارحیت کے خلاف ’’ یوم یکجہتی فلسطین ‘‘ منایاگیا، سردار محمد طاہر ڈوگر ، علامہ محمد شریف الدین قذافی ،صاحبزادہ عبداللہ ثاقب ، علامہ غلام محی الدین جلالی، مفتی سلیم نقشبندی، علامہ غلام قادر نقشبندی، قاری فیاض قادری، مولانا بینامین نقشبندی و دیگر نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرناعالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے اسرائیلی مظالم اور بربریت پراقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموشی شرمناک ہے ۔
لاہور سے مزید