لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت اقلیتی قبرستانوں کی زمین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قبرستانوں کی سہولت نہ ہونے والے علاقوں کی فوری نشاندہی کی ہدایت کی گئی اور متعلقہ محکموں کو ضلع وار رپورٹس اور تجاویز جلد پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ اقلیتی برادری کی فلاح کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد مسلسل جاری ہے۔ اقلیتی برادری کے لیے باعزت تدفین کے مقامات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ موجودہ قبرستانوں کی صفائی اور چار دیواری یقینی بنائی جائے گی، اور قلیل مدت میں فوری مرمت اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔