لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلٰی پنجاب کے حکم پر آج سے 15فروری تک جیلانی پارک میں رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا معاون خصوصی وزیر اعلٰی پنجاب سلمی بٹ اور سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن نے افتتاح کیا. اس موقع پر معاون خصوصی سلمی بٹ نے لاہوریوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بچت فیسٹیول میں محکمہ کے تمام ذیلی ڈیپارٹمنٹس پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی اور فوڈ اتھارٹی، پی ایچ اے انتظامی امور کو دیکھ رہے ہیں، آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیاء خورونوش سستے داموں دستیابی یقینی بنائی گئی ہے، 150 سے زائد گروسری اور دیگر اشیاء خورونوش کے سٹالز لگائے گئے ہیں، رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ فوڈ سیفٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔