• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام میں ہمیشہ موجود رہتی ہے، گورنر پنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا نہ ہو لیکن عوام میں ہمیشہ موجود رہتی ہے۔سیاسی میدان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے بہت سی سیاسی سختیاں برداشت کیں۔قانون کی بالادستی سے ہی جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار کلیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دورہ اوکاڑہ کے دوران ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدااران، کارکنان، جیالوں اور اوکاڑہ کی عوام نے گورنر پنجاب کا پرتپاک استقبال کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ نظام صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی بدولت چل رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد ملک کی خاطر کیا۔
لاہور سے مزید