• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام "ماں ہوگی ریاست کے جیسی" کا عملی اظہار، سہیل شوکت بٹ

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دھی رانی پروگرام "ماں ہو گی ریاست کے جیسی" کا عملی اظہار ہے۔ یہ بات انہوں نے راجن پور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 182 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی صوبائی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ہر بیٹی کو 2لاکھ روپے مالیت کا کارڈ دیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات باوقار انداز میں کر سکے ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا نے بتایا کہ اس سے پہلے دو مرحلوں میں راجن پور میں بالترتیب 51 اور 71 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریبات ہو چکی ہیں جبکہ ترقی کے اس سفر میں راجن پور میں گرین بسیں بھی چل رہی ہیں جو پنجاب بھر میں مساوی ترقی کی علامت ہے۔ تقریب میں جوڑوں اور اہلِ خانہ کے لیے پرتکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
لاہور سے مزید