• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے بڑے ہوٹلوں پر حملوں کا خطرہ، پولیس ہائی الرٹ، کومبنگ آپریشن

کراچی(ثاقب صغیر)کراچی میں اعلی درجے کے ہوٹلوں پر ممکنہ حملوں کے خدشہ کے پیش نظر کراچی پولیس ہائی الرٹ ہے،پولیس کے ایک ضلعی ایس ایس پی نے بتایا کہ پورے شہر میں پولیس کو مستعد کردیا گیا،مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن اور اسنیپ چیکنگ شروع کردی گئی ہے.

 دریں اثنا امریکی قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کی اطلاع موصول ہونے کے پیش نظر تھریٹ الرٹ جاری کردیا ۔

 تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانے بعض اوقات سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستوراں جیسے علاقوں کو امریکی حکومت کے سرکاری اہلکاروں کے لئے محدود کردیتے ہیں۔ امریکی حکومت کے اہلکاروں کو کراچی میں اعلیٰ درجے کے ہوٹلز جانے سے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید