اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اخراجات میں کمی کے دعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ تقریباچودہ فیصد بڑھ گیا ہے۔حکومتی امورچلانےکےاخراجات حکومتی ہدف اورنظرثانی تخمینےسےبھی زیادہ ہوگئے۔ گذشتہ ایک مالی سال کے دوران وفاقی حکومت کو چلانےکےاخراجات ایک سو آٹھ ارب روپے اضافے کے ساتھ آٹھ سو بیانوے ارب روپے پر پہنچ گئےجو مالی سال دو ہزار تئیس ،چوبیس میں سات سو چوراسی ارب روپے تھے۔وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اور اداروں کے روزمرہ آپریشنل اخراجات،تنخواہوں اور انتظامی سمیت دیگر خرچوں پر مشتمل وفاقی حکومت کے امور چلانے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-