اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) کابینہ کی سرکاری اداروں سےمتعلق کمیٹی نےٹریڈنگ کارپوریشن اور پاکستان ری انشورنس کمپنی میں اہم تقرریوں کی منظوری دیدی ، کمیٹی نے عاصم عزیز صدیقی کو ٹی سی پی بورڈ چیئرمین، عائشہ عزیز آزاد ڈائریکٹر اور شعیب میر میمن کو پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی آر سی ایل)کے بورڈ کا چیئرمین نامزد کرنے کی توثیق کردی،کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں بشمول وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ سرکاری اداروں کے بورڈز میں تقرریوں کے عمل کا جائزہ لیا جائے اور اس میں بہتری لائی جائے، نیز تقرری کے عمل کو سبکدوشی سے قبل ہی بروقت شروع کیا جائے تاکہ انتظامی خلا سے بچا جا سکے اور تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔