• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ، سزائے موت کیخلاف اپیلیں چیف جسٹس کو پیش کرنے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں چیف جسٹس آف پاکستان کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ وکلا اپیل کنندگان فیصل صدیقی اور حسان صابر ایڈووکیٹس پیش ہوئے۔ 2 رکنی بینچ کی اپیلوں کو 3 رکنی بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید