• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، 66 سالہ پرانا پراپرٹی ٹیکس نظام ختم، کیپٹل ویلیو ماڈل نافذ

لاہور (رپورٹ :آصف محمود بٹ )پنجاب، 66سالہ پرانا جائیداد ٹیکس (پراپرٹی ٹیکس) نظام ختم، کیپیٹل ویلیو ماڈل نافذ۔ اربوں کی چوری کی روک تھام، ٹیکس نیٹ میں توسیع، بدعنوانی کا خاتمہ، مقامی حکومتوں کی مالی خودمختاری میں مضبوطی آئیگی ۔ پنجاب حکومت نے جائیدادوں پر عائد سالانہ کرایہ جاتی مالیت (Annual Rental Value – ARV) کے پرانے اور متنازعہ نظام کو ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ کیپیٹل ویلیو (Capital Value – CV) پر مبنی نیا ماڈل نافذ کر دیا ہے، جو یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔نئے نظام کا باضابطہ نفاذ پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ذریعے پنجاب اربن امویبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958 میں وسیع ترامیم کے بعد عمل میں لایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید