اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر ، نامہ نگار )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری انکشاف کیاہے کہ یو ٹیلٹی سٹور کار پوریشن کو اسلئے بند کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر ماہانہ 60 سے 70 کروڑ روپےنقصان ہو رہا تھا ۔یوٹیلٹی سٹورز کو بند نہ کیا جاتا تو یہ نقصان اربوں میں پہنچ جاتا ،ملازمین کا معاملہ افہام و تفہیم سے طے کیا جا رہاہےجبکہ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے قوانین کے تحت شہریوں کے ڈ یٹاکی حفاظت کیساتھ نا زیبا اور قابل اعتراض مواد پر مشتمل ویب سائٹس کو بلاک کرنا انتہائی ضروری ہے ۔سپیکر ایا زصا دق نے اجلاس کی صدارت کی، ڈاکٹر طار ق فضل چوہدری نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کو فعال بنانے کی پوری کوشش کی گئی تھی، ملازمین کے حوالے سے وزیر اعظم نے رانا ثنا ء اللہ کی سر براہی میں کمیٹی قائم کردی ،ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جا رہا ہے۔