کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کالونی میں میں گزشتہ شب باپ اور بھائی کو قتل کرنے اور بھابھی کو زخمی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ واقعہ کا مقدمہ زخمی خاتون کے ماموں کی محمد جاوید کی مدعیت میں تھانہ جمشید کواٹر میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا اہلخانہ سے پیسوں کا تنازع چل رہاتھا، چار سال قبل بیرون ملک نوکری کرتا تھا، مقدمہ میں قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔ مدعی مقدمہ محمد جاوید کے مطابق میرے داماد نے مجھ بتایا کہ اسے سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ میری بھانجی صالحہ تبسم کے گھر فائرنگ ہوئی ہے۔ جب میں سول اسپتال پہنچا تو معلوم ہوا کہ صالحہ تبسم پر اس کے جیٹھ اعجاز نے فائرنگ کی ہے۔فائرنگ سے 65 سالہ پروفیسر نعمت اللہ اور ان کا بیٹا 35 سالہ عمید علی خان جاں بحق ہوئے جبکہ 30 سالہ صالحہ تبسّم زخمی ہوئی جو اسپتال میں زیر علاج ہے۔