وانا(نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ مسلح افراد نے کوٹ اڈانہ کے قریب فائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق حملے میں ڈی سی اور اے ڈی سی ایف اینڈ پی محفوظ رہے تاہم محرر اے ڈی سی اعجاز اور ایک پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوا۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اے ڈی سی اور دیگر کے ہمراہ لدھا سے مکین جا رہے تھے۔