اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (SPRA) کے 40رکنی وفد نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مختلف حصوں بشمول سینیٹ ہال، سینیٹ میوزیم، گلیِ دستور اور میڈیا لابی کا تفصیلی معائنہ کیا۔میڈیا لابی آمد پر ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ سیکریٹریٹ اسد اللہ خان، پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان اور سیکریٹری جنرل نوید اکبر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔