• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ حج اسکیم 30735 درخواستیں موصول

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) گورنمنٹ حج اسکیم کے تحت پہلے تین دونوں میں عازمین حج سے موصول ہونے والی تصدیق شدہ درخواستوں کی تعداد 30735ہوگئی ہے۔7733درخواستوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔درخواستوں اور واجباتِ کی وصولی کا آغاز4اگست کو ہواتھا۔ نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کروانے کی سہولت موجود ہے۔پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط 4 تا 9 اگست وصول کی جائے گی۔نشستیں دستیاب ہونے پر 11تا 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کر سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید