کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے سیکرٹری عابد سلیم قریشی نے صوبے کے آئی جی، کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر پانچ اہم اداروں کے سربراہوں کو مراسلے تحریر کیے ہیں کہ ان کے ماتحت تمام ملازمین کے بیرون ملک رخصت اور روانگی کے لیے رہنما اصول تیار کر لیے گئے ہیں جن پر سختی سے عمل درامد کیا جائیگا۔ بیرون ملک رخصت پر جانے کے لیے30یوم قبل ادارے کو آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ باہر جانے کا مقصد اور اس کے فنڈز کس ذریعے اور کیسے ادا کیے جائیں گے۔