اسلام آباد(طاہر خلیل )قومی اسمبلی کے ویمن پارلیمانی کاکس نے ملک بھر میں جاری غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ان واقعات کو آئین پاکستان، انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ خواتین پارلیمنٹرنز نےمتفقہ قرار داد کی منظوری دے دی۔ یہ قرارداد سیکریٹری جنرل ویمن پارلیمانی کاکس ڈاکٹر سیّدہ شاہدہ رحمانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں پیش کی گئی، جس پر تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکینِ پارلیمنٹ نے دستخط کیے۔